Turkiya-Logo-top

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کامیاب دورہ متحدہ عرب امارات

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تعاون کی  باہمی خواہش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا جائزہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران، ہم نے تعلقات کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مضبوط مشترکہ ارادے کا اظہار کیا، اور مجموعی طور پر 13 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کی حمایت  کو جاری رکھیں گے۔ ہم خلیج  کے علاقے کی   سیکیورٹی کو اپنی سیکیورٹی  سمجھتے ہیں ۔ ہمیں تعاون میں حاصل ہونے والی رفتار کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھنے کے باہمی عزم پر خوشی ہے۔  ۔ ہم باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر اپنے مشترکہ مفادات اور اپنے خطے کے مستقبل کے لیے اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Read Previous

پاکستان:راوی دنیا کا آ لودہ ترین دریا بن گیا

Read Next

اسرائیلی صدر آئنزک ہرزوگ کا ترکی کے غیر معمولی دورے کا منصوبہ

Leave a Reply