turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی دارالحکومت انقرہ میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں روسی وزیر خارجہ سرگے لاروف سے ملاقات کی۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، ایردوان اور لاروف نے صدارتی کمپلیکس میں بند کمرے میں ملاقات کی۔

اس سے قبل لاروف اور ان کے ترک ہم منصب  میلوت چاوش اوغلو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترک وزیر خارجہ نے گزشتہ سال کے تاریخی اناج راہداری کے معاہدے کو جاری رکھنے کے ساتھ، انقرہ اور ماسکو میں روسی کھاد اور اناج کی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ روسی اناج اور برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا جانا چاہیے۔ ہم ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی امونیا اور کھاد کی ترسیل کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کے ذریعے 866 بحری جہازوں کے ذریعے 27 ملین ٹن سے زیادہ اناج لے جایا گیا ہے۔

گزشتہ جولائی میں، ترکیہ، اقوام متحدہ، روس، اور یوکرین نے استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کی جائیں جو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کی وجہ سے روک دی گئی تھیں، جس سے عالمی خوراک کے بحران کا خطرہ تھا۔

Read Previous

ترکیہ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز سمندروں پہ راج کرنے کے لیے تیار

Read Next

زلزلہ زدہ علاقوں کو جلد از جلد اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply