Turkiya-Logo-top

زلزلہ زدہ علاقوں کو جلد از جلد اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدہ علاقوں کو جلد از جلد اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

صدر ایردوان نے جریدہ  کریٹر کے لئے انٹرویو میں 6 فروری کے قہرمانماراش اور حطائے مرکز میں آنے والے زلزلوں  کے بعد جاری تعمیر و بحالی کے کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے آنے سے لے کر اب تک حکومت اپنے  تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کام کر رہی ہے اور کرنا جاری رکھے گی۔

صدر ایردوان نے خود بھی زلزلہ زدہ شہروں کے مستقل دورے کرنے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ ہم نے نئے رہائشی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے اور افطاری پر شہریوں کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔ ہم ماہِ رمضان میں اور اس کے بعد بھی اپنے شہریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں ہماری اوّلین ترجیح زلزلہ زدہ علاقے کو جلد از جلد اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔ ہم اس کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ تعمیر نو کے دوران  ہم ایک طرف نئے رہائشی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں   اور دوسری طرف زلزلے سے متاثرہ شہروں کا رُخ  ہر ممکنہ حد تک وادیوں سے موڑ کر سخت زمین والے پہاڑی علاقوں کی طرف کر رہے ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ کُل 27 ہزار 949 مکانات کی تعمیر عملاً شروع ہو گئی ہے بلکہ بعض مکانات مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ موسمِ گرما تک ہم ان مکانات کی تعمیر مکمل کر لیں گے ۔ ہمارا ہدف پہلے سال میں 3 لاکھ 19 ہزار مکانات اور  اس کے بعد بتدریج  کُل 6 لاکھ 50 ہزار مکانات مکمل کر کے متاثرین کے حوالے کرنا ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کی دارالحکومت انقرہ میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

Read Next

ترکیہ نے منظم حکمتِ عملی سے کورونا پر قابو پایا، صدر ایردوان

Leave a Reply