Turkiya-Logo-top

ترکیہ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز سمندروں پہ راج کرنے کے لیے تیار

ترکیہ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ” ٹی سی جی انادولو” پیر کو ملکی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ گزشتہ روز پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (SSB) کی جانب سے نیول فورسز کے لیے MILGEM پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تین نئے بحری جہازوں کی تیاری کے سلسلے میں ایک دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔

ترک ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی (SSB) کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے تقریب میں کہا کہ TCG انادولو کو پیر کو ایک تقریب کے ساتھ نیول فورسز کمانڈ کے حوالے کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسی برس ترکش جنگی ڈرون بیرکتار TB3 کو TCG انادولو میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کثیر مقصدی ایمفیبیئس اسالٹ شپ پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تیار کردہ TCG انادولو جہاز، ہوم بیس سپورٹ کی ضرورت کے بغیر، اپنی لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ ایک بٹالین فورس کو مخصوص جگہ پر منتقل کر سکے گا۔ یہ جنگی جہاز بغیر پائلٹ کے فضائی سفر بھی کر سکے گا

Read Previous

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد اسرائیل کے غزہ پر متعدد فضائی حملے

Read Next

صدر ایردوان کی دارالحکومت انقرہ میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

Leave a Reply