turky-urdu-logo

قرآن کی توہین کا آزادی اظہار کے بہانے سے دفاع نہیں کیا جا سکتا،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز (یو ایس سی ایم او) کے اراکین سے ملاقات کی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ قرآن پر حملوں کا آزادی اظہار کے بہانے سے دفاع نہیں کیا جا سکتا اور یہ کہ اس طرح کی کارروائیاں سماجی امن اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلامو فوبیا، عدم برداشت اور امتیاز کے خلاف ہماری امت کا موقف اور ان کا اتحاد اس خطرے کے خلاف جنگ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

رواداری اور بھائی چارے پر مبنی اسلام کی حقیقی تفہیم کی وضاحت کے لیے کونسل کی طرف سے اٹھائے گئے کام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ امریکہ میں ایک مسلم کمیونٹی کے طور پر آپ کی طاقت پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک مثال ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ میں 6 فروری کے زلزلے کی تباہی کے حوالے سے آپ کے کام اور یکجہتی کے لیے بھی اظہار تشکر کرنا چاہوں گا۔

صدر کا کہنا تھا کہ امریکی مسلم کمیونٹی کی طرف سے زلزلہ زدگان کے لیے 100 ملین ڈالر کے عطیات اسلامی یکجہتی کا مظہر ہیں۔

 

Read Previous

صدر ایردوان کی الجزائر کے وزیر خارجہ سے ملاقات

Read Next

پاک ترک معارف سکول کے طلباء کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

Leave a Reply