ترک صدر کے ذرائع نے بتایا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم ساحین مصطفائف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس 45 منٹ تک جاری رہا۔
پریس کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی میڈیا سے اجلاس کے بارے میں کوئی بھی معلومات کو شئیر کرنے کی اجازت دی گئی۔
وزیر خارجہ میلوت اور ترکی کی قومی انٹیلیجنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ہاکان فیدان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔
یہ میٹنگ استنبول کے وحدیتن مینشن میں منعقد ہوئی ۔
