fbpx

ترکک کونسل کو بین الاقوامی تنظیم کا درجہ دینے کا وقت آگیا ہے؛ ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکک کونسل کو بین الاقوامی تنظیم کا درجہ دینے کا وقت آگیا ہے۔

صدر ر ایردوان نے ترکک کونسل کے اجلاس میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

استنبول میں ترکک کونسل کی میٹنگ سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ  حالیہ وقتوں میں دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے دوران ان تعاون گروپس کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ  ترکک قونصل نے 12 سال لگا کر کونسل کی ادارہ سازی مکمل کی ہے۔ ترکک کونسل بین الاقوامی سطح پر اچھی ساکھ کی مالک ہے۔ اور اس ادارے کو بین الاقوامی تنطیم کی حیثیت دینے کا وقت آ گیا ہے۔

اس حوالےسے فیصلہ ترکی میں ہونے والی کانفرنس میں کیے جانے کی امید ہے۔  

ایردوان نے زور دے کر کہا کہ وسطی کوریڈور  منصوبے کے تحت یورپ سے بلا تعطل رابطے کی فراہمی سے ترکش بولنے والے ممالک کی اسٹرٹیجک حیثیت اور ترقی میں اضافہ ہو گا۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

صدر رجب طیب ایردوان سے آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

اگلا پڑھیں

عالمی ادارہ صحت کا وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی سے رجوع

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے