ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پوپ فرانسس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
گفتگو کے دوران ترک وزرات مواصلات کا مطابق صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانیت کا قتل ہو رہا ہے۔
اسرائیلی جارحیت سے صرف مسلمان ہی نہیں عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی اور ہیکل سلیمانی کی بندش کے علاوہ، مذہبی آزادی سے محروم کرنا، بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام، انسانی حقوق کی پامالی سے خطے کے امن و سکون کو بھی خطرہ ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ تمام انسانیت کو اسرائیل کے غیر قانونی اور ظلم پر مبنی اقدامات اور یروشلم کی آزادی کے لیے کھڑے ہو جانا چائیے۔ ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوپ فرانسس کے پیغامات سے عیسائی برادری اور عالمی برادی کو متحرک ہونے میں مدد ملے گی۔
پوپ فرانسس نے بھی فلسطینیوں پر میزائل حملے کی شدید مذمت کی ۔
