
صدر ایردوان نے استنبول کے اسپتال میں زلزلہ زدگان کی نومولود بچی کا نام رکھا۔
باسکشیر کیم اورساکورا سٹی ہسپتال میں زندہ بچ جانے والوں کے دورے کے دوران،صدر ایردوان نےنوزائیدہ بچی کی کان میں اذان دی، اور اسکا نام عائشہ بتول رکھا۔
نام بچی کی ماں کی درخواست پر رکھا گیا۔
جنوبی ترکیہ میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے بچ جانے والے ہزاروں افراد اس وقت استنبول اور انقرہ سمیت کئی شہروں میں زیر علاج ہیں۔
6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے دو شدید زلزلوں میں کم از کم 31ہزار سےزائد افراد ہلاک ہوئے اور80 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔
7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہرمانماراش صوبے میں تھا، جس نے 10 صوبوں میں 13 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا، جن میں حاطائے، غازینتپ، آدیامان، ملاتیا، ادانا، دیار باقر، کلیس، عثمانیہ اور سانلیورفا بھی شامل تھے۔
شام اور لبنان سمیت خطے کے کئی ممالک نے بھی 10 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کو محسوس کیا۔