صدارتی محل انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامی اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس ملاقات میں دہشت گردی کے خطرے ، روس- یوکرین تنازع ، اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ نیٹو کے لیےخدمات بے مثال ہیں: مارک روٹے
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” دُنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ، ترکیہ نیٹو کے لیے بے مثال خدمات سر انجام دے رہا ہے۔”
اِس ملاقات میں ترکیہ کے وزیرِ دفاع یاشار گولیر اور وزیرِ خارجہ حاقان فیدان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا ترکیہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔
Tags: ترکیہ