
برطانیہ کی مشہور آئل ریفائنری کمپنی "شیل” کے سی ای او ویل سوان کی دارالحکومت انقرہ آمد۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات۔ ملاقات میں ترکیہ کی انرجی کمپنی بوٹاس اور شیل کے درمیان 10 سالہ ایل این جی سپلائی کا معاہدہ طے کیا گیا۔ معاہدے کے مطابق ترکیہ کو گیس کی سپلائی کا آغاز 2027 سے ہوگا۔
معاہدے کے مطابق برطانوی کمپنی ترکیہ کو 4 بلین کیوبک میٹر سالانہ گیس کی سپلائی کرے گی۔ ترکیہ کے وزیرِ توانائی الپ ارسلان بیرکتار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ” معاہدہ ترکیہ کی علاقائی اور عالمی سطح پر تجارت کو فروغ دینے میں بے حد معاون ثابت ہوگا”۔