ترکیہ نے 2019-2023 کے 5 سالہ عرصے میں فضائی رستے سے 72 فیصد اضافے کے ساتھ 92.5 بلین ڈالرز کی اشیاء برآمد کی ہیں.
2019 میں فضائی راستے سے ملک سے 14،8 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ 2020 میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں رسائی محدود ہونے کے باوجود ترکیہ نے بذریعہ فضائی راستے کے 12.7 بلین ڈالر کی اشیاء برآمد کیں.
وباء کے خلاف اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کی وجہ سے 2021 میں فضائی راستے سے کی گئی برآمدات 18.7 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو 2022 میں 20.7 بلین ڈالر اور 2023 میں 25.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اس طرح 5 سالہ عرصے میں 71.5 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ کُل 92.5 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
دوسری طرف رواں سال کے جنوری تا جولائی کے 7 مہینوں کے دوران بھی فضائی راستے سے تجارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا.