turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی پولینڈ کے صدر سے نیو یارک میں ملاقات

صدر ایردوان نےپولینڈ کے صدر آندریج دودا سے نیویارک شہر میں ٹرکش ہاؤس میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے ملاقات کے بعد X، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، لکھا کہ انہیں “علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات پر بات کرنے کا موقع ملا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ مسٹر دودا کے ساتھ ہماری ملاقات ہمارے ممالک اور خطے کے لیے فائدہ مند ہو گی۔

یہ ملاقات، جس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی ، وزیر تجارت  اور نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ن نے بھی شرکت کی، تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی۔

Read Previous

ٹکا کی جانب سے ‘ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ‘ کے عنوان سے 7 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

Read Next

ترکیہ اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات،متعدد امور پر تبادلہ خیال

Leave a Reply