
ترکیہ اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، یوکرین کی جنگ اور قرآن پاک پر حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیڈان اور ان کے ڈچ ہم منصب ہانکے بروئنز سلاٹ کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ترک ہاؤس میں ہوئی۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران، دو طرفہ تعلقات، نیٹو کی توسیع، یوکرین میں تازہ ترین پیش رفت اور نیدرلینڈز میں ہماری مقدس کتاب قرآن پر حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک روز قبل، فیدان نے اپنے جرمن اور آئرش ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔