
صدر ایردوان نے ہفتے کے روز بھارت میں جرمن چانسلر اولاف شولز سے بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
یہ بند کمرے کی میٹنگ دارالحکومت نئی دہلی میں G-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران، انہوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، اور یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کے طریقہ کار کو بحال کرنے پربھی بات چیت کی۔
اس نے مزید کہا کہ علاقائی مسائل بشمول روس یوکرین کی جاری جنگ اور بین الاقوامی مسائل بھی ایجنڈے میں شامل تھے۔