Turkiya-Logo-top

ترکیہ تب تک سکون کا سانس نہیں لے گا جب تک وہ اپنی قوم کے صدیوں پرانے خوابوں کو پورا نہیں کر دیا،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی 84 ویں  برسی کے موقع پر   اس  عزم کا اظہار کیا کہ  ترکیہ تب تک سکون کا سانس  نہیں لے گا جب تک وہ اپنی قوم کے صدیوں پرانے خوابوں کو پورا نہیں کر دیتا۔

صدر ایردوان  نے اتاترک کی یادگاری کتاب  میں لکھا کہ ہم 85 ملین شہری مل کر ترکیہ کے صدی کے وژن  کے ساتھ ایک مضبوط اور خوشحال  ترکیہ کے مستقبل کی تیاری کر رہے ہیں۔

ملک کے بانی اور انکی تحریک آزادی کے رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ ہم اپنی قوم کے صدیوں پرانے خوابوں کو پورا نہیں کر لیتے، ہم کسی بھی باہری حملےکے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے۔

انہوں نے اتاترک کے بہادر ساتھیوں اور شہیدوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے اپنے ہمت و حوصلے سے  ملک کی آزادی کا دفاع کیا۔

اپنا تحریری پیغام چھوڑنے سے قبل  صدر ایردوان نے اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ایک معزز وفد کے ساتھ  ترکیہ کے قومی ترانے میں حصہ لینے سے قبل ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

ترکیہ کی آزادی کی جنگ 15 مئی 1919 کو قابض یونانی افواج کے خلاف پہلی گولی چلانے سے شروع ہوئی۔ میدان جنگ میں قابل ذکر فتوحات  ترکیہ کی آزادی کا باعث بنی، جس کا اختتام 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ ترکیہ کی بنیاد پر ہوا۔

اتاترک نے 10 نومبر 1938 تک جمہوریہ کے پہلے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ترک عوام روایتی طور پر ہر 10 نومبر کو ملک کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اتاترک کے مزار پر جاتے ہیں۔

 

Read Previous

T20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

Read Next

مصطفی کمال اتاترک کی 84 ویں  برسی کے موقع پر اسلام آباد ترک سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد

Leave a Reply