turky-urdu-logo

ترک صدر کی اطالوی صدر سے ٹیلی فونک ملاقات

 صدر رجب طیب ایردوان نے اطالوی وزیر اعظم گویسپے  کونت سے  ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

صدارتی محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  اس  بات چیت میں ترکی۔ اٹلی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی پیش رفت کا جائزہ  بھی لیا گیا۔

صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو اہمیت دینے کی وضاحت کرتے ہوئے  وبا کے دور  کے بعد  اٹلی کے ساتھ تیسرے بین الحکومتی سربراہی اجلاس ترکی میں منعقد  کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 اٹلی کی یورپی یونین کے حوالے سے  ترکی کی حمایت  کا شکریہ ادا کرنے والے صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اٹلی یورپی یونین کو مشرقی بحیرہ روم میں عقل سلیم اور حقانیت پر مبنی کسی مؤقف کو اپنانے کا مشورہ دے گا۔

Read Previous

فرانسیسی صدر نے یورپ میں استحکام کے لئے صدر ایردوان سے مدد مانگ لی

Read Next

یورپین بینک نے 2020 میں ترکی کو 2 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا

Leave a Reply