Turkiya-Logo-top

صدر ایرووان ایک روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب ایردوان آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر آذربائیجان  پہنچ گئے ہیں۔

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ہوائی اڈے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجے زنگیلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک صدر کے لیے گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیاتھا۔

صدر ایردوان زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہیں، جو آذربائیجان کی آزاد کردہ سرزمین پر ترک کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کیا گیا دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔

وہ اپنے ایک روزہ دورے میں خطے کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کا تمام جہتوں میں جائزہ لیا جائے گا، اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Read Previous

ترک قومی ائیر لائیز کا رواں سال14 ارب ڈالر کا بزنس ریکارڈ ، چئیرمین ترک ائیرلائنز

Read Next

صدر رجب طیب ایروان کا یوکرینی صدر کو ٹیلی فون، جنگ بندی میں تعاون کی پیشکش

Leave a Reply