ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پراگ میں نئی قائم ہونے والی یورپی سیاسی برادری کے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور آرمینیائی وزیر اعظم سمیت کئی ممتاز عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔
پراگ سمٹ میں ترک صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ مہمت چاوش اوغلو، صدراتی مشیر ابراہیم کالن سمیت دیگر کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ فرحتین التون شامل تھے ۔
پراگ سمٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے فرانسیسی صدر نے روسی حملے کے بعد بنایا تھا ۔ اس سمٹ میں 27 ممالک اور وسیع یورپی براعظم کے 17 ممالک شامل ہیں ۔ اس سمٹ کا مقصد تمام یورپی ممالک کو ایک ہی میز کے گرد جمع کرنا ہے تاکہ براعظم کے سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے افتتاحی اجلاس اور یورپ میں امن اور استحکام کے لیے وقف گول میز اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے میزبان کی جانب سے دیے گئے اختتامی عشائیے میں شرکت بھی کی جہاں انہوں نے آذربائیجان اور آرمینا کے وزاعظم سے ملاقات بھی کیں ۔ ترک صدر نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات بھی کی ، جس میں ترکیہ اور فرانس نے طویل عرصے تک کشیدہ تعلقات کے بعد حالیہ عرصے میں بات چیت میں اضافہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے یوکرین پر جاری روسی حملے اور مسلح تصادم کے منفی اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فرانس ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اناج راہداری پر یوکرین اور روس کے درمیان ترکی کی ثالثی کو سراہا تھا۔بعد ازاں ایردوان نے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی۔