ترک صدر رجب طیب ایردوان امریکہ کے شہر نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے بعد ترکیہ واپس پہنچ گئے
ترک صدر نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر سفارتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا
صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر سربراہان مملکت و حکومت سے بات چیت کی۔
ترک صدر نے امریکہ میں مقیم ترک غیر سرکاری تنظیموں اور یہودی گروپوں کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور Türkiye-US بزنس کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کی۔
مزید برآں، صدر ایدوان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے وفود کے سربراہوں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔
ترک صدر ازبکستان کے شہر سمرقند میں دو روزہ شنگھائی تعاون تنطیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچے تھے