ozIstanbul

ترک صدر ایردوان کا برطانوی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

ترک صدر ایردوان نے برطانوی وزیر اعظم بورس  جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

ترک مواصلاتی ڈائریکٹوریٹ  کے بیان کے مطابق ترک صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان اور بورس جانسن نے دونوں ممالک کے درمیان  دفاعی تعاون بڑھانے  اور روس یوکرین کی جاری جنگ کے حوالے سے بات چیت کی

عالمی خوراک کے بحران کے پیش نظر  صدر ایردوان  نے زور دیتے ہوئے کہا  کہ یوکرین سے اناج کی برآمد کے لیے کوئی جلد  حل تلاش کرنا چاہیے۔

روس – یوکرین تنازعہ کی وجہ سے یوکرائن سے  اناج  کی ترسیل بند ہے ، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔  دوسری جانب روس، جس پر خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ہے، کا کہنا ہے کہ خوراک کی قلت کے لیے مغربی پابندیاں ذمہ دار ہیں۔

صدر ایردوان  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو بتایا کہ ترکیہ  بحیرہ اسود کے راستے یوکرائنی اناج کی برآمد کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ "عالمی غذائی بحران سے بچنے کے لیے مؤثر ثابت ہوں گے۔”

پچھلا پڑھیں

پاکستان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ترک سفیر کی الوداعی ملاقات

اگلا پڑھیں

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 950 افراد جاں بحق

تبصرہ شامل کریں