turky-urdu-logo

انقرہ سے داعش کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت انقرہ سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ابراہیم کے کوڈ نیم سے ایک دہشت گرد انقرہ میں داخل ہو گیا ہے۔ ترکش انٹلی جنس سروس اور صوبائی انسداد دہشت گرد پولیس نے مشترکہ طور پر ایک آپریشن کیا اور دہشت گرد کو اس کے خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کر لیا۔

یہ دہشت گرد عراق میں داعش کے نیٹ ورک کو چلانے میں مدد دیتا تھا اور جنگ زدہ علاقوں میں بارود سے بھری گاڑیاں تیار کر کے بھیجتا تھا۔

دہشت گرد کے قبضے سے ایک موبائل فون، چار سِمز کارڈز اور دہشت گرد گروپ کی معلومات پر مبنی ایک نوٹ بُک قبضے میں لے لی ہے۔ دہشت گرد سے داعش کے کارکنوں کی ایک فہرست بھی برآمد ہوئی ہے جس میں ان کے ٹیلی فون نمبرز بھی ہیں۔ گرفتار دہشت گرد عراق میں داعش کے کئی خطرناک دہشت گردوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔

گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Previous

افغان فورسز کا 286 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ، طالبان کی تردید

Read Next

2020: ترکش ایئر لائنز یورپ کی ٹاپ ایئر لائنز میں دوسرے نمبر پر آ گئی

Leave a Reply