turky-urdu-logo

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کی نیلسن منڈیلا کے پوتے سے ملاقات

ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قورطلمش نے ہفتے کے روز نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسی زیویلیویلی منڈیلا سے ملاقات کی، جو القدس (یروشلم) کے لیے لیگ آف پارلیمنٹرینز کی 5ویں کانفرنس میں شعمولیت کے لیے استنبول میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران نعمان قورطلمش نے فلسطینی کاز کی حمایت پر جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی حکومت کے جرأت مندانہ قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کی حیثیت سے  اور ترک عوام کی جانب سے انکا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

اسپیکر نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لیے ہر موقع کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

قارا گوز اور حاجی وات

Read Next

رکے گا اب یہ سیل رواں کیونکر۔۔۔“امریکہ کے طلبہ اور نوجوانوں کی اسرائیل مخالف تحریک پر ایک سیر حاصل تبصرہ “

Leave a Reply