ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قورطلمش نے ہفتے کے روز نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسی زیویلیویلی منڈیلا سے ملاقات کی، جو القدس (یروشلم) کے لیے لیگ آف پارلیمنٹرینز کی 5ویں کانفرنس میں شعمولیت کے لیے استنبول میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران نعمان قورطلمش نے فلسطینی کاز کی حمایت پر جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کی حکومت کے جرأت مندانہ قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کی حیثیت سے اور ترک عوام کی جانب سے انکا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
اسپیکر نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لیے ہر موقع کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
Tags: ترکیہ نیلسن منڈیلا
