turky-urdu-logo

سریبرینیکا میں نسل کشی کی 28 ویں برسی کے موقع پر ترک پارلیمنٹ کی مذمت

ترک پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ بیان کا اعلان کیا ہے جس میں 1995 کے سریبرینیکا کی نسل کشی کی مذمت کی گئی ہے۔

قانون سازوں نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہم خلوص دل سے ان شہداء کے ناقابل بیان درد میں شریک ہیں جو ایک ایسے ظلم و ستم میں مارے گئے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ میں نہیں دیکھے گئے۔

پارلیمان میں موجود تمام ترک سیاسی جماعتوں نے سریبرینیکا نسل کشی کی 28 ویں برسی کے موقع پر نسل کشی کے متاثرین کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ساتھ تمام بوسنیائی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جسے انہوں نے انسانی تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک قرار دیا۔

جولائی 1995 میں بوسنیا کے مشرقی قصبے سریبرینیکا کے اقوام متحدہ کے "محفوظ علاقے” پر بوسنیائی سرب فورسز کے حملے کے بعد 8,000 سے زیادہ بوسنیائی مسلمان مرد اور لڑکے مارے گئے۔

Read Previous

صدر ایردوان کی نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں

Read Next

لوگوں کی مقدس اقدار پر حملہ آزادیِ فکر نہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply