turky-urdu-logo

ترک قوم انسانیت کے جذبے سے سرشار؛ سروے

16 ممالک میں ماسٹر کارڈ سروے کے مطابق ، ترک صارفین نے لاک ڈاؤن کے دوران اور اس کے بعد اپنی کمیونٹی میں مقامی دکانوں اور چھوٹے کاروباروں سے خریداری کرنے کو ترجیح دی ہے۔

حالیہ ریسرچ کے مطابق ، ترکی شہریوں کا وباء کے دوران  مقامی کاروباروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا زیادہ امکان ہے۔

 انڈپینڈنٹ تحقیقاتی کمپنی فلائی ریسرچ کے ماسٹر کارڈ کے لئے کئے گئے ایک سروے میں جون 2020 میں 16 ممالک کے 10،000 افراد سے سوالات کیے گئے ، جن میں سے ایک ہزار ترک شہری تھے۔ ریسرچ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ وباء کے دوران مقامی کاروباروں میں تیری دیکھی گئی ہے اور خریدار کے اپنی مقامی دکانوں سے خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

ترکی میں ، سروے میں حصہ لینے والے 59 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے “مقامی کمیونٹیز کو واپس اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد کے لیے”  مقامی دکانوں سے خریداری کی ہے جبکہ (45 فیصد) کا کہنا ہے کہ قرنطینہ شروع ہونے کے بعد سے انہوں نے کئی نئی ​​دکانیں اور سپلائر دریافت کیے ہیں۔

یوروپ پر نظر ڈالیں تو سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 61 فی صد لاک ڈاؤن خریداروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمیونٹیز میں انڈپینڈنٹ اسٹورز سے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں ، اور جن لوگوں نے مقامی دکانوں کو دریافت کیا ہے ان میں سے تین میں سے ایک  (34 فیصد) ان سے خریداری کر رہے ہیں۔

یورپ میں تین میں سے دو (65 فیصد) اور ترکی میں چار میں سے تین (71 فیصد) افراد کا کہنا ہے کہ اگر خریداری اور سفر سے تمام پابندیاں ختم کردی گئیں تو بھی وہ اپنے آس پاس کے مقامی اسٹورز سے خریداری جاری رکھیں گے۔

ترکی میں ، 81 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وباء کے پھیلاو نے انہیں اپنے سے کم ,مشکل حالات میں زندگیاں گزارنے والوں کا احساس دلایا ہے جبکہ آدھے سے زیادہ (54 فیصد)افراد میں معاشرے کی طرف اخلاقی فرائض کا احساس پایا جاتا ہے۔

یورپ کے مقابلے میں  ترک قوم اس حوالے سے زیادہ حساس ہے: مجوعی طور یورپ میں پانچ میں سے تین (59 فیصد) افراد کا کہنا ہے کہ وباء کے دوران انہیں ضروت مندوں کا زیادہ احساس ہوا ہے اور 47 فیصد افراد میں معاشرے کے لیے زیادہ احساس پایا جاتا ہے۔ جبکہ پورے یورپ میں تین میں سے ایک (35 فیصد) اپنے پڑوسیوں کو خوش آمدید کہنے کے حق میں ہیں۔

ترکی میں سروے کرنے والوں میں  تقریبا نصف (48 فیصد) کا کہنا ہے کہ انہیں مقامی دکانیں چلانے والوں کا نام معلوم ہونا چاہئے ، اور 33 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں مقامی کیفے اور ریسٹورانٹس کی بحالی میں مدد کے لئے مقامی طور پر زیادہ کھائیں پیئیں گے۔

ماسٹر کارڈ سروے کے مطابق ، ترکی میں لاک ڈاؤن کے بعد دس کاروباروں میں بحالی کی توقع ہے جن میں بیکری؛ گروسری اسٹوز؛ قصائی کی دکانیں؛  پنیر کی دکانیں؛ مقامی ریسٹورانٹس؛ حجام کی دکانیں ؛ چھوٹے بوتیک؛ DIY / ہارڈ ویئر اسٹورز؛ مقامی کیفے ، اور آف لائسنس شامل ہیں۔

Read Previous

بیلن ڈی او آر ایوارڈز 2020، کوروناوئرس کے باعث منسوخ

Read Next

نیٹ فلکس نے ترکی میں اپنی سروسز بند ہو نے کی افواہوں کی تردید کردی

Leave a Reply