جائنٹ نیٹ فلکس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی ترکی میں اپنی سٹریمنگ جاری رکھے گی۔
پیر کو ترکی کے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ شائع ہونے والے کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ فلکس اپنے ترک ممبروں اور تخلیقی برادری سے پرعزم ہے۔
ترکی کے ایک ٹی وی سیریز لو 101 کی ریلیز سے قبل نیٹ فلیکس کو ترکی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ توقع کی جا رہی تھی کہ اس سیریز کے مرکزی کرداروں میں ہم جنس پرستوں کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی سپریم کونسل آر ٹی او کے نے اس ماہ کے شروع میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ کونسل کی درخواست کے بعد اس کردار کوسیریز سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نیٹ فلیکس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جن صلاحیتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں ہمیں اس پر فخر ہے۔ ہم اپنے نئے پروجیکٹس کے لئے بہت پرجوش ہیں اور جلد ہی شوٹنگ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں اور پوری دنیا میں اپنے ممبروں کے ساتھ ان کہانیوں کو شیئر کرنے کے منتظر ہیں ۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں ترکی کی اے کے پاڑٹی کے نائب صدر اینال نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ یہ کمپنی ترک ثقافت کے بارے میں اعلی حساسیت کا مظاہرہ کرے گی۔