Turkiya-Logo-top

ترک ایم پی علی شاہین کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام. ’دو ملک، ایک قوم، دو دل، ایک جان‘

انقرہ شبانہ ایاز سے — ترکیہ کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے سینئر رہنما اور ترکیہ-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر اردو زبان میں خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور پاکستان و ترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔

علی شاہین نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 14 اگست ترکیہ اور پاکستان دونوں کے لیے ایک اہم، شاندار اور بابرکت دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف 14 اگست پاکستان کا یومِ آزادی ہے، جبکہ دوسری جانب یہی دن ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے قیام کی سالگرہ کا دن بھی ہے، اس لیے یہ دن ترک قوم کے لیے دوہری خوشی کا باعث ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

علی شاہین نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو محض سفارتی روابط تک محدود قرار دینے کے بجائے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور جذباتی وابستگی کو اجاگر کیا۔ ان کے پیغام میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اس منفرد تعلق کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے جسے دونوں ملکوں میں محبت اور اخوت کے جذبات کے ساتھ ”دو ریاستیں، ایک قوم“ اور ”دو دل، ایک جان“ جیسے خوبصورت الفاظ سے بیان کیا جاتا ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کی یہ روایت ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے، جبکہ دونوں ممالک کی قیادتیں بھی متعدد مواقع پر ایک دوسرے کو برادر ملک قرار دیتی رہی ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ترکیہ-پاکستان تعلقات کے فروغ کے لیے سرگرم علی شاہین پاکستان کے ساتھ اپنے خصوصی تعلق کا متعدد مواقع پر اظہار کر چکے ہیں۔ وہ پاکستان میں تعلیم بھی حاصل کر چکے ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ایک گہرے اور منفرد رشتے سے تعبیر کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ علی شاہین تقریباً ہر سال 14 اگست کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہیں۔ رواں برس بھی ان کے اردو ویڈیو پیغام میں پاکستان کے یومِ آزادی کے ساتھ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی محبت اور ”دو ملک، ایک قوم“ کے جذبے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

علی شاہین کا پیغام پاکستان اور ترکیہ کے درمیان موجود اس غیر معمولی عوامی اور جذباتی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے جس میں دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو محض دوست نہیں بلکہ برادر قوم سمجھتے ہیں۔

Read Previous

ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مسلسل حمایت حاصل، اقوام متحدہ کا پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافے پر تشویش کا اظہار

Leave a Reply