ترکی نے اپنے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی معیاد برھانے کے لیے طیاروں کی تجدید کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔
دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے بتایا کہ 30 ایف 16 لڑاکا طیاروں میں جدید پرزے نصب کیے جائیں اور جن طیاروں کو مرمت کی ضرورت ہے ان کی مر مت کا کام کیا جائے گا۔
انہوں نے بتا یا کہ اس منسوبے کے تحت ترک فوج ایف 16 طیاروں کی معیاد 8000 سے 12000 تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے۔
یہ منصوبہ ٹوساش انجن اندسٹری (ٹی ای آئی) کی جانب سے انجام دیا جا رہا ہے ۔
ترکی ٹی ایف ایکس نیشنل کومبیٹ ائیر کرافٹ پروگرام رکھتا ہے جو کہ ترکش ائیرو سپیش انڈسٹری اور ایس ایس بی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ منصوبے میں مقامی طور پر تیار کردہ انجن استعمال کرتے ہوئے 2029 میں پہلی فلائٹ کی تیاری کر رہا ہے۔
Tags: ترکی دفاعی صنعت