turky-urdu-logo

رواں سال ترکی نے 87 ممالک کو بسیں برامد کیں۔

ترکی نے رواں سال کے جنوری سے اگست کے عرصے میں 87 ممالک کو 91 کروڑ 65 لاکھ 33 ہزار ڈالر مالیت کی بسیں اور منی بسیں برآمد کی ہیں۔
مذکورہ دورانیے میں 15 کروڑ 47 لاکھ 82 ہزار مالیت کے ساتھ بسوں اور ویگنوں کی سب سے زیادہ برآمد فرانس کو کی گئی اس کے بعد 14 کروڑ 71 لاکھ 9 ہزار کی برآمد کے ساتھ جرمنی دوسرے اور 8 کروڑ 96 لاکھ 17 ہزار کی برآمد کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
اگرچہ اس دور میں سب سے زیادہ برآمد یورپی ممالک کو کی گئی لیکن چوتھے نمبر کے ملک مراکش کے ہاتھ فروخت میں بھی گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 27.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال میں اس ملک کے ساتھ برآمدات 2 کروڑ 78 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 56 لاکھ 23 ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔

Read Previous

رواں سال موسم سرما میں تین ملین سیاحوں نےترکی کے تاریخی مقامات کی سیر کی

Read Next

ترکی کی برامدات میں اضافے کے لیے نئی مارکیٹوں پر نظر

Leave a Reply