turky-urdu-logo

خواتین پر جسمانی اور ذہنی تشدد انسانیت کے خلاف جرم ہے، صدر ایردوان

دنیا بھر کی خواتین کی محبت، جدوجہد اور قربانیاں انسانیت کے لئے امید کا ایک پیغام ہیں۔ آج میری طرف سے تمام خواتین کو عالمی یوم خواتین مبارک ہو۔

یہ بات صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی یوم نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

انہوں نے خواتین پر جسمانی اور ذہنی تشدد  اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم دراصل انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی عورت کو تکلیف پہنچتی ہے انسانیت از خود مجروح ہو جاتی ہے۔ ہر طرح کے تشدد کے خلاف ہماری جدوجہد مشترکہ ہو گی اور ہم متحد ہو کر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ خواتین کو عالمی یوم نسواں مبارک ہو اور امید ہے کہ یہ دن شعور کی نئی راہیں کھولے گا۔

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے امید ظاہر کی کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں ان کے حق ملنا چاہیئے ۔ ترک خواتین نے بھی حالیہ برسوں میں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور خواتین روز بروز ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے خاص طور پر صحت کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا میں خواتین ہیلتھ ورکرز کا فعال کردار انتہائی ہے۔ مریضوں کی دن رات دیکھ بھال اور ان کی خدمت نے خواتین ہیلتھ ورکرز کو دنیا میں ایک نیا مقام دیا ہے۔

Read Previous

اسرائیل فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا، وزیر سیٹلمنٹ افیئرز

Read Next

فرانس میں اسلام دشمنی کی سرکاری سرپرستی کی تحقیقات کی جائیں، این جی اوز کا یورپین یونین سے مطالبہ

Leave a Reply