صدر ایردوان نے ترک بری افواج کی 2233ویں سالگرہ پر اپنی قوم کو مبارکباد دی۔
صدر ایردوان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں ترک بری افواج کے قیام کی 2233ویں سالگرہ پر اپنے دل کی گہرائیوں سے اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ میں ترک مسلح افواج اوربری افواج کے بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ہمارے ملک کی حفاظت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں جن کی تاریخ شان، اعزاز اور بہت سی عظیم فتوحات سے بھری پڑی ہے ۔
میں ہمارے شہدا کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔
Tags: ترکیہ صدر ایردوان
