ترک وزیر خارجہ کی ہندوستان میں G-20 اجلاس میں شرکت متوقع

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو  1سے2 مارچ کو ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت کے بیان کے مطابق وزراء عالمی ایجنڈے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ، خاص طور پر انسانی امداد اور آفات سے نجات ، خوراک اور توانائی کی حفاظت، انسداد دہشتگردی، کثیر الجہتی اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانا شامل ہونگے۔

نئی دہلی میں میٹنگ کے دوران ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو 23 ویں مکتا ( میکسیکو ، انڈو نیشیا ، جنوبی کوریا ، ترکیہ اور آسٹریلیا) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کریں گے اور مکتا کے چئیر مین شپ انڈونیشیا کے حوالے کریں گے۔

ترکیہ نے 7 مارچ 2022 کو آسٹریلیا سے چئیر مین شپ سنبھالی تھی۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Read Previous

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں زلزلہ متاثرین کے احترام میں خاموشی

Read Next

موسم سرما کے 1 ہزارخیمے اورکمبل لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

Leave a Reply