ترکیہ کے سفیر مہمت پاجاجی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ میولت چاوش اولو 19اکتوبر کو پاکستان کادورہ کر سکتے ہیں ۔
مہمت پاجاجی نے کہا ہے کہ ترک وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہو گی۔
دونوں ممالک کے مابین تجارت کو 5ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی ۔
دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات سمیت بیشتر شعبہ جات میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، باہمی تجارت کے فروغ مرکز نگاہ تھا،پاکستان میں تباہ کن سیلاب، تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہے۔
Tags: ترک وزیر خارجہ دورہ پاکستان