نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نے 148رنز کا مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں حاصل کرلیا ۔
کپتان بابر اعظم نے 79رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہےاور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔نائب کپتان شاداب خان نے 34رنز بنائے ۔
میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹکنر نے 2جبکہ سائوتھ اور بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائےتھے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کانوائے نے 36جبکہ چیمپمین نے 32 اور کپتان کین ولیمسن نے 31رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین جبکہ محمد وسیم اور محمد نو از نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دی تھی۔