
یو ای ایف اے یورپی کانفرنس لیگ میں 16 فروری کو ترابزون میں کھیلے گئے ترابزون ۔ باسیل میچ کے ٹکٹ کی آمدنی ترک ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ ایمرجنسی کو عطیہ کر دی گئی ہے۔
کلب کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلب نے یو ای ایف اے یورپی کانفرنس لیگ کے پہلے میچ میں ہوم گراونڈ میں کھیلے گئے باسیل میچ کے لیے گرینڈ اسٹینڈز اور یادگاری ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی زلزلہ زدہ علاقے میں استعمال کرنے کے زیر ِمقصد آفات و ہنگامی حالات کی ڈائریکٹریٹ AFAD کو عطیہ کر دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ٹکٹوں سے حاصل کردہ 6 ملین 2 لاکھ لیرے کی آمدنی کو AFAD کو زراعت بینک کے ذریعے منتقل کی گئی تاکہ ہمارے زلزلہ زدگان کے زخموں کو مندمل کیا جا سکے۔
میچ میں بھر پور دلچسپی لینے پر ہم اپنی تمام ٹیموں کے شائقین کا ان کی حساسیت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔