Turkiya-Logo-top

ترکیہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے: حاقان فیدان

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "شام میں 13 سال سے جاری تنازع اب بھی حل طلب ہے۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ "شام میں جاری کشیدگی کو محظ بیرونی مداخلت سمجھنا انتہائی غلط ہے۔ترکیہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور عدم استحکام کے دوران دہشت گرد تنظیموں کے استحصال کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔”

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے یہ بات ایرانی وزیرِ خارجہ کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس میں کی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ  کا ترکیہ کا دورہ

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ترکیہ کا دورہ کیا اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان شام اور فلسطین میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی حکومت کی حمایت کی۔ عباس عراقچی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” شام کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنا ناگزیر ہے۔ عراقچی نے آستانہ معاہدے  کے  تحفظ کی ضرورت پر زور بھی  دیا۔

Read Previous

عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت

Read Next

ایرانی وزیرِ خارجہ کی انقرہ آمد، وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply