Turkiya-Logo-top

ایرانی وزیرِ خارجہ کی انقرہ آمد، وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ تشریف لائے اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام میں کشیدگی کی تازہ صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر بات کی گئی۔دونوں ممالک نے بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کااعادہ کیا۔ وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

ترکیہ اور ایران دہشت گردی کے خلاف تعاون پر متفق ہیں: مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلامیہ

مشترکہ پریس کانفرنس میں شام میں جاری کشیدگی پر ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا۔

وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "شام کے تنازعے کو محض بیرونی مداخلت سمجھنا غلط ہوگا، 13 سال سے جاری تنازع کے مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ ” ترکیہ شام کی علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور عدم استحکام کے دوران دہشت گرد تنظیموں کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔”

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے امریکہ اور اسرائیل سے تعلقات پر روشنی ڈالی اور ان تعلقات کو خطے میں بےاعتمادی کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنا ناگزیر ہے۔ عراقچی نے آستانہ معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

Read Previous

ترکیہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے: حاقان فیدان

Read Next

آج شام کا حکمران تنہا کھڑا ہے اور اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے: اخوان المسلمین

Leave a Reply