ترکش ائیر لائنز نے 4 لاکھ 17 ہزار زلزلہ زدگان کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔
ترکش ائیر لائن کے مینجر بلال ایکسی نے ٹوئٹ کیا کہ 2 ہزار 4 سو42 راونڈ ٹرپ پروازوں کے ذریعے 2 لاکھ 77 ہزار 4 سو 39 سرچ اینڈ ریسکیو عملہ اور امدادی عملے کو بھی متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ترکش ائیر لائنز نے 418 کارگو پروازیں بھی چلائیں اور 16 ہزار 62 ٹن امدادی سامان ڈیزاسٹر زون تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں 45 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن کا مرکز قہر مانماراش میں تھا۔
