TurkiyaLogo-159

پاکستان:ترکیہ اورشام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ترکیہ اورشام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے پاکستانی  عملے کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب وزیر اعظم ہاوس پاکستان میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر سیاسی رہنماوں اور ریسکیو کے عملے نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، معاشی مشکلات کے باوجود برادر ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، پورا پاکستان اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ ہے، پاکستان کی طرف سے اخوت اور ایثار کا پیغام پوری دنیا میں گیا ہے۔

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والی پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ارکان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکش ائیر لائنز نے 4 لاکھ 17 ہزار زلزلہ زدگان کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے نکلنے میں مدد فراہم کی

Read Next

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مجوزہ ترجیحی تجارتی معاہدہ سے باہمی تجارت کو بڑھانے میں مددملے گی،سفیر پاکستان بلال حئی

Leave a Reply