رمضان کےمقدس مہینے میں ترک سفارت خانے کی جانب سے جنوبی سوڈان کے مستحق مسلمانوں کے لیے راشن تقسیم کیا گیا ۔ راشن کی تقسیم کا عمل ترک سفارت خانے نے ترک خیراتی ٹکا اور جنوبی سوڈان کی اسلامی کونسل کے تعاون سے مستحق مسلمانوں کے حوالے کیے تھے۔
راشن میں آٹا، چاول، چینی،تیل سمیت دیگر راشن شامل تھا۔ جنوبی سوڈان کے ترک سفیر اردم مطاف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امداد ترک قوم کی جنوبی سوڈان کے عوام کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کی علامت ہے۔ بے شک ترکیہ میں زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے لیکن پھر بھی ہم جنوبی سوڈان کے مسلمانوں کی مدد کر رہے ہیں
ترک امدادی اداروں اور ترقیاتی اداروں کو جنوبی سوڈان میں مستحق مسلمانوں تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کرنے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف انہیں راشن مہیا کر رہے ہیں بلکہ سوڈان میں صلاحیتوں میں اضافے، ترقیاتی منصوبوں، خواتین کی تربیت، پیشہ ورانہ تربیت، بچوں کی دیکھ بھال اور قدرتی آفات سے نجات میں بھی مدد کر رہے ہیں۔
جنوبی سوڈان اسلامی کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللہ براج نے کہا کہ وہ ترک حکومت کی طرف سے ملنے والی خوراک کی امداد سے خوش ہیں۔
عبداللہ براج نے کہا، "ہم جنوبی سوڈان میں مسلمانوں کی حمایت کرنے پر ترک حکومت کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستفید ہونے والوں میں خواتین، بزرگ افراد اور معذور افراد شامل ہیں۔
