TurkiyaLogo-159

ترکیہ کی بائکار کمپنی کا سعودی عرب کے ساتھ جنگی ڈرون آکنجی کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ

سعودی عرب نے دفاعی مصنوعات تیار کرنے والی ترکیہ کی کمپنی سے جدید ترین ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس حوالے سے عندیہ دیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ سعودی عرب اورترکیہ کے درمیان عسکری دفاعی شعبوں میں تعاون کی مزید راہوں میں اضافے کا باعث ہوگا۔

یہ معاہدہ اور مفاہمت کی دو یادداشتیں دفاعی صنعتوں کے لیے ترکیہ کی کمپنی "بائکار” کے ساتھ تقریباً دو ہفتے قبل وزارت دفاع کی جانب سے دستخط کیے گئے۔

 اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی نے ترکیہ کی کمپنی "بائکار” کے ساتھ دفاعی صنعتوں کے لیے سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد جامع مواد کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک سسٹم، مکینیکل پرزہ جات، اور ہوائی جہاز کے ڈھانچے کی تیاری، مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں کام کرنا ہے۔

معاہدے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے سی ای او انجینئر ولید بن عبدالمجید اور ترکیہ کی کمپنی "بائکار” کے سی ای او سلجوق نے دستخط کیے۔

ڈرون سسٹم کے لیے اسلحے اور آپٹیکل سینسرز کی تیاری کو مقامی بنانے اور انہیں مملکت کے اندر تیار کرنے کے لیے نیشنل کمپنی برائے مکینیکل سسٹمز نے ترکیہ کی کمپنیوں کے ساتھ یاداشتوں پر دستخط کیے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Read Next

صدر ایردوان کا 14ویں سالانہ ترک سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب

Leave a Reply