turky-urdu-logo

ترک دفاعی کمپنی کا ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ

ترکی کی الیکٹرونکس دفاعی کمپنی اسیل سان کا 14 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

کمپنی نے پبلک ڈسکلو ایئر پلیٹ فارم سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے کے تحت ڈیلیوری رواں سال اور 2022 میں کی جائے گی۔

اسیل سان 1975 میں قائم کی گئی تھی تاکہ ترکی کی مسلح افواج کو کمیونیکیشن کی ضروریات کے لئے درآمدی سسٹم کے بجائے مقامی سسٹم کو استعمال کیا جائے۔ اسیل سان ترکی کی دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کا شمار دنیا میں بہترین دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی 100 کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

Read Previous

نئے گورنر کے آتے ہی ترکش لیرا مستحکم ہونا شروع ہو گیا

Read Next

شاعر مشرق علامہ اقبال کی 143 سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

Leave a Reply