ترک وزیر دفاع ترک فوج کے چیف آف دی آرمی سٹاف سمیت عراق کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔
ترک وزیر دفاع ہلوسی آقار اور جنرل یاسر گولیر عراق کے دارلحکومت بغداد میں عراقی صدر بیرہام صالح، وزیراعظم مصطفی ال خادمی، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران دہشت گردی کا خاتمہ کرنے پر غور کرنا بنیادی موضوع ہو گا۔ علاوہ ازیں ترکی اور عراق کے درمیان تعاون کو بھی فروغ دینا ہے۔
Tags: ترک فوج ترکی اور عراق