turky-urdu-logo

پیرس:ترک کھانوں کے فروغ کے لیے ترکش کوزین ویک کا آغاز

ترک کھانوں کے فروغ  کے لیے پیرس میں ترک کھانوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب  انٹرنیشنل  اسکول آف کلنری آرٹس  کے زیر اہتمام   منعقد کیا گیا۔ جس میں ترک سفارت کاروں، عالمی شہرت یافتہ ترک شیفز سمیت مختلف  یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی

تقریب میں ترکیہ کے مشہور و مقامی کھانے  ترک شیفز نے بنا کر  عوام کے سامنے پیش کیے

ترک شیفز نے طلبا کے ساتھ   جنوبی ترکیہ حطائے کے مشہور  پکوان کی تیاری اور پکانے کے طریقے کے ساتھ ساتھ کھانے کو مزیدار بنانے کے طریقے اور تجاویز بھی شیئر کیں ۔

فرانس میں ترکیہ کے سفیر علی اونانر نے  تقریب میں آئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  حطائے کے پکوان پوری دنیا میں مشہور ہیں۔  لیکن بد قسمتی سے حطائے بھی ان صوبوں میں شامل تھا، جو 6 فروری کو زلزلے کی زد میں آئے تھے اور جس میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کے کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ اور  بہت سے ممالک اپنے ملک میں ترک کھانے متعارف کروا رہے ہیں  ، جو کہ ایک بہت خوش آئند عمل ہے

ترکیہ گزشتہ سال سے  ترک کھانوں کو مزید فروغ دینے کے لیے  دنیا بھر میں  ترکش کوزین ویک  منا رہا ہے۔21 سے 27 مئی تک منعقد ہونے والا ترکش کوزین  ویک دنیا بھر میں اپنے کھانوں  کو فروغ دے گا  جس میں ترکیہ کے  عالمی شہرت یافتہ  شیفز اپنی مشہور و منفرد کھانوں کو دنیا بھر میں پیش کرے گا ۔

Read Previous

بیرون ملک ترک انتخابات کا دوسرا مرحلہ زوروشور سے جاری

Read Next

ایک ماہ میں روایتی ترک تیر اندازی سیکھنے کا بہترین موقع

Leave a Reply