بیرون ملک ترک انتخابات کا دوسرا مرحلہ زوروشور سے جاری

صدارتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے   میں بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کی ووٹنگ کا عمل زورو شور سے جاری ہے۔ 73 ممالک میں مقیم  1.4 ملین سے زائد ترک شہریوں  نے  اپنے اپنے ملک میں قائم ترک سفارت خانے ، قونصلیٹ جنرلز اور کسٹم گیٹس پر ووٹ کاسٹ کیے ۔سپریم الیکشن کونسل (YSK) کے مطابق، ہفتہ کو بیرون ملک ووٹنگ کا عمل  شروع ہوا ۔

سفارت خانے میں ووٹنگ 24 مئی کو ختم ہو جائے گی جبکہ یہ عمل کسٹم گیٹس پر 28 مئی کو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ایسٹونیا، سربیا، مونٹی نیگرو، لتھوانیا، بوسنیا اور ہرزیگووینا اور پولینڈ میں ڈالے گئے ووٹ ترکیہ پہنچادیئے گئے ہیں ۔

14 مئی کو ہونے انتخابات میں لاکھوں ووٹرز نے  صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا ۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان  نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کی جبکہ صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں  داخل ہو گیا

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اپوزیشن رہنما  کمال کلچدار اولو مدمقابل ہونگے ۔ ترکیہ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 28 مئی کو ہونگے

Alkhidmat

Read Previous

صدارتی انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کو بڑا دھچکا

Read Next

پیرس:ترک کھانوں کے فروغ کے لیے ترکش کوزین ویک کا آغاز

Leave a Reply