استنبول میں قائم ایک امدادی گروپ نے انسانی بنیادوں پر امدادی سامان سے بھرے 15 شپنگ کنٹینرز تنازعات سے متاثرہ سوڈان بھیجے۔
IHH ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ خوراک، حفظان صحت سے متعلق مصنوعات اور کمبل سمندر کے راستے سوڈان بھیجے گئے۔
انکا کہنا تھا کہ تقریباً 2 لاکھ افراد ان امداد سے مستفید ہوں گے۔
سوڈان اپریل سے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے تباہی کا شکار ہے، مقامی طبی ماہرین کے مطابق، اس تنازع میں تقریباً 3 ہزار شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کا اندازہ ہے کہ سوڈان میں تنازعات کے باعث تقریباً 30 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
جولائی میں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا تھا کہ سوڈان میں جاری تنازعہ مکمل طور پر خانہ جنگی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
