
رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ترک آٹو انڈسٹری نے 11 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں تیار کیں۔
ترکی کی آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گاڑیوں کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترکی میں تیار ہونے والی 72 فیصد گاڑیاں مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کر دی گئیں تاہم گاڑیوں کی برآمدات میں 28 فیصد کمی آئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پسنجر کار کی پیداوار میں 14 فیصد کمی آئی ہے اور گیارہ ماہ میں 7 لاکھ 61 ہزار 743 کاریں تیار کی گئیں ہیں۔
گاڑیوں کی برآمدات سے ترکی نے 23 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا لیکن گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدی مالیت 15 فیصد کم ہو گئی ہے۔
لائٹ ٹرکس اور دیگر گاڑیوں کی پیداوار میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گیارہ ماہ میں 6 لاکھ 88 ہزار 180 کمرشل گاڑیاں تیار کی گئیں۔
ترکی میں اس وقت دنیا کی تمام بڑی آٹو کمپنیوں کے پیداواری پلانٹس کام کر رہے ہیں جن میں فورڈ، ہنڈا، ہنڈائی، مرسیڈز، رینالٹ اور ٹویوٹا شامل ہیں۔