turky-urdu-logo

ترک بری فوج کے کمانڈر کا دورہ پاکستان ، صدر پاکستان نے جنرل بائراکتار کو ایوان صدر میں نشان امتیاز سے نوازا

ترکیہ کی بری فوج کے کمانڈر نے دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے ہمیں زراعت ، تعلیم ، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا ۔‏

ترکیہ بری افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

صدر پاکستان نے جنرل بائراکتار کو نشان امتیاز سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ کمانڈر دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

Read Previous

امریکہ اور یورپ غزہ میں جاری قتل و غارت میں اسرائیل کی مکمل حمایت کر رہا ہے، وزیر دفاع پاکستان

Read Next

پاکستان:بلیوورلڈ سٹی نے ‘الا قصیٰ میوزیم’ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Leave a Reply