
پاکستان کے ایک بڑے کاروباری گروپ بلیوورلڈ سٹی نے ‘الا قصیٰ میوزیم’ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلیو ورلڈ سٹی میں الا قصیٰ میوزیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد یروشلم کی اسلامی اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر روشنی ڈالنا تھا۔
تقریب میں فلسطینی مصائب کی تلخ حقیقتوں کو تمام حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا۔
مقررین نے مسلم امہ کے اندر اتحاد و یکجہتی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر غزہ کی صورتحال اجاگر کرنے کیلیے تصویری نمائش بھی لگائی گئی۔
خواتین بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی اور فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے۔